image 1

خضدار میں اسکول بچوں پر حملہ: سینیٹر آغا شاہزیب دُرانی کی شدید مذمت، متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت

0

خضدار: خضدار میں معصوم اسکول بچوں پر ہونے والا دہشتگرد حملہ ایک دل دہلا دینے والا اور افسوسناک واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اس بزدلانہ کارروائی میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر پورے ملک میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سینیٹر آغا شاہزیب دُرانی نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کی۔

سینیٹر آغا شاہزیب دُرانی نے کہا کہ، "یہ حملہ ناقابلِ برداشت سانحہ ہے جس نے پورے خضدار کو سوگوار کر دیا ہے۔ میں شہید بچوں کے والدین اور اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔”

انہوں نے کہا کہ دشمن کو میدان جنگ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد اب وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر معصوم جانوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے بلوچستان میں دہشتگردی کو ہوا دے رہا ہے، لیکن اسے یہاں بھی ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

سینیٹر آغا شاہزیب نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث دہشتگردوں کو فوری گرفتار کرکے انہیں عبرتناک سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے بزدلانہ حملے دوبارہ نہ ہو سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو ان عناصر کے خلاف یکجا ہوکر کھڑا ہونا ہوگا۔

آخر میں انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحتیابی اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.