وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی خضدار میں اسکول وین پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

0

 

گلگت: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول کے بچوں کی بس پر دہشت گردوں کی جانب سے ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے اسے ایک بزدلانہ اور انسانیت سوز کارروائی قرار دیا جو قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتی۔

اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا مقصد ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے، تاہم ان کے عزائم کو افواج پاکستان، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور باشعور عوام ناکام بنائیں گے۔

وزیر اعلیٰ گلبر خان نے واقعے میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کی بلندی درجات کیلئے دعا کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.