
محکمہ موسمیات نے آندھی، جھکڑ اور موسلادھار بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو خبردار کردیا، کہنا ہے کہ بارش سے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے، جس کے مطابق اگلے 6 سے 8 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پوٹھوہار ریجن میں راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، مری، گلیات اور گردونواح میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
اس کے علاوہ میانوالی، گجرات، سیالکوٹ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں آئندہ چھ سے آٹھ گھنٹوں کے دوران آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں کوہاٹ، پشاور، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، صوابی، ایبٹ آباد، مانسہرہ میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، سوات، دیر، کالام، مالاکنڈ، کوہستان، کرم، خیبر اور وزیرستان میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
