گیس چوروں کیخلاف کریک ڈائون جاری
لاہور(سٹاف رپورٹر) سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید205 گیس کنکشن منقطع کردیے، 371انڈر بلنگ کیسز اندراج /پروسیس کردیےگئے.جبکہ88لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ۔
سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 17 گھریلو کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 7کنکشن منقطع کیے اور 1لاکھ30ہزار کےجرمانے بھی عائد کیے گئے۔بہالپور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 41جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 9کنکشن منقطع کیے گئے 85انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کیے گئےاور 3لاکھ10ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔راولپنڈی میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 5کنکشن منقطع کیا گیا ۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 13کنکشن منقطع کیے گئے ۔شیخو پورہ میں غیر قانونی استعمال پر 33کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 4کنکشن منقطع کیے گئے اور 35انڈر بلنگ کیسز پروسیس /اندراج ہوئے جبکہ 50لاکھ سے زائد کےجرمانے بھی عائد کیے گئے ۔ٹیم نے سیالکوٹ میں کاروائی کے دوران 2انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کیے گئےاور 1لاکھ 70ہزارکے جرمانے کیے گئے ۔
ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1گیس کنکشن منقطع کرنے کے علاوہ 154انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے گئے اور 2لاکھ سے زائد جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔ٹیم نے مزید ایک ایف آئی آر بھی درج کی ۔
سوئی ناردرن گیس نے پشاور /کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 62کنکشن منقطع کیے،83انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کیے گئےاور 18لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے مزید 2FIRsبھی درج کیے گئے۔مردان میں کاروائی کے دوران گیس کے غیر قانونی استعمال پر 4کنکشن منقطع کیے گئےاور 8لاکھ90ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔
ساہیوال میں ٹیم نے کمپریسر کے استعمال پر 2گیس کنکشن منقطع کیے گئے ۔فیصل آباد میں ریجنل ٹیم نے کریک ڈاؤن کے دوران غیر قانونی استعمال پر 3کنکشن منقطع کیا گیا ،12انڈر بلنگ کیسز اندراج کیے گئے اور1 لاکھ 80ہزار کے جرمانے بھی کیے گئے ۔سرگودھا میں ٹیم نے کاروائی کے دوران کمپریسر کے استعمال پر 4گیس کنکشن منقطع کیے گئے ۔
مزید پڑھیں: گیس چوروں کیخلاف کارروائی ، مزید 178 کنکشن منقطع، لاکھوں کے جرمانے عائد