گیس چوروں کیخلاف کارروائی ، مزید 178 کنکشن منقطع، لاکھوں کے جرمانے عائد
لاہور(سٹاف رپورٹر) سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید178 گیس کنکشن منقطع کردیے، 360انڈر بلنگ کیسز اندراج /پروسیس کردیےگئے.جبکہ90لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ۔ سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 24 گھریلو کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 3کنکشن منقطع کیے ،41انڈر بکنگ کیسز بھی پروسیس/اندراج کیے گئے اور 4لاکھ50ہزار کےجرمانے بھی عائد کیے گئے۔بہالپور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 12کنکشن منقطع کیے گئے ۔راولپنڈی میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 5کنکشن منقطع کیا گیا ۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 5کنکشن منقطع کیے گئے ۔شیخو پورہ میں غیر قانونی استعمال پر 15کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 2کنکشن منقطع کیے گئے اور 20انڈر بلنگ کیسز پروسیس /اندراج ہوئے جبکہ 25لاکھ80ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔ٹیم نے سیالکوٹ میں کاروائی کے دوران ایک کنکشن منقطع کیا جبکہ 3انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کیے گئےاور کرتے 15لاکھ کے جرمانے کیے گئے ۔ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 15گیس کنکشن منقطع کرنے کے علاوہ 137انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے گئے اور 2لاکھ سے زائد جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔ٹیم نے مزید ایک ایف آئی آر بھی درج کی ۔ سوئی ناردرن گیس نے پشاور /کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 84کنکشن منقطع کیے،30انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کیے گئےاور 24لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ۔مردان میں کاروائی کے دوران گیس کے غیر قانونی استعمال پر 7کنکشن منقطع کیے گئے ،60انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کیے گئےاور 4لاکھ50ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔ساہیوال میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2گیس کنکشن منقطع کیے گئے ۔فیصل آباد میں ریجنل ٹیم نے کریک ڈاؤن کے دوران غیر قانونی استعمال پر 1کنکشن منقطع کیا گیا ،3انڈر بلنگ کیسز اندراج کیے گئے 10ہزار کے جرمانے بھی کیے گئے ۔ٹیم نے گجرانوالہ میں کاروائی کے دوران 1گیس کنکشن منقطع کیا گیا اور 15لاکھ کے جرمانے بھی کیے گئے ۔سرگودھا میں 66انڈر بلنگ کیسز پروسیس /اندراج کیے گئےاور60 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں گیس چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری
