سرگودھا: قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خود کو وکیل ظاہر کرنے اور وکلاء کا یونیفارم پہننے والے جعلی وکیلوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق تھانہ کینٹ، ضلع سرگودھا میں اس حوالے سے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ بغیر لائسنس کے خود کو وکیل ظاہر کرنا اور وکلاء کا مخصوص یونیفارم پہننا قانوناً جرم ہے، جس پر باقاعدہ قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔
متعلقہ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے عناصر کی نشاندہی کریں تاکہ قانون کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جا سکیں۔