طوفانی بارشیں اور ژالہ باری ,محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

0

 

ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں میں شدید موسمی صورتحال اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ و برفانی تودے گرنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

 

شہر لاہور  میں بادلوں کا بسیرا برقرار ، موسم  مطلع جزوی طور پر ابرآلود ہے جبکہ  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ لاہور کی فضا بدستور آلودہ ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کی شرح 163 ریکارڈ کی گئی ہے جس کے باعث لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔برکی روڈ  پر  182 AQI،  ٹھوکر نیاز بیگ پر   172 AQI، سید مراتب علی روڈ پر  169 AQI،  عسکری ٹین پر  167 AQI ریکارڈ  کی گئی ہے۔

 

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے اسلام آباد میں غیرمعمولی موسمی حالات سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے بتایا کہ اچانک ژالہ باری کی وجہ بڑھتا درجہ حرارت ہے۔  انھوں نے بتایا کہ گزشتہ روز ہونے والی ژالہ باری، طوفان ایک غیر معمولی عمل تھا، اس کا براہ راست تعلق بڑھے درجہ حرارت سے ہے، بڑھتا درجہ حرارت ہمیشہ موسمیاتی تبدیلی لائے گا۔

 

مارگلہ ہلز پر کل کے بادل کلومونمبس ایسے بادل ہیں جو بہت گھنے ہوتے ہیں، ان بادلوں سے فضاء میں اندھیرا بھی چھایا تھا، فضاء میں اندھیرا نشاندہی تھی کہ یہ کلومونمبس بادل ہیں، یہ بڑے گہرے بادل ہوتے ہیں جو زمین کے قریب بنتے ہیں، پہاڑ ان کے سامنے رکاوٹ بنتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.