وزارت مذہبی امور کی جانب سےنجی حج سکیم سے متعلق اہم ہدایات جاری

0

 

وزارت مذہبی امور نے نجی حج اسکیم سے متعلق مستند پرائیویٹ کمپنیوں کو اہم ہدایات جاری کر دی گئیں۔وزارت مذہبی امور نے ہدایات میں کہا کہ حج کمپنیاں 18 اپریل 2025 تک ویزا اجرا کو یقینی بنائیں اور نئے کوٹے کے مطابق سہولیات معاہدے کے کاپی فوری فراہم کریں۔

مستند نجی کمپنیوں کی فہرست ویب سائٹ اور پاک حج ایپ پر اپ ڈیٹ کر دی گئی جہاں نجی عازمین اپنی درخواست کی حیثیت اور سہولتیں دیکھ سکتے ہیں۔وزارت مذہبی امور نے ہدایت کی کہ نجی عازمین پاک حج 2025 موبائل ایپ کا استعمال کریں۔

گزشتہ روز وزارت مذہبی امور کی جانب سے نجی عازمین حج کیلیے ہدایات نامہ جاری کیا گیا تھا کہ نجی حج اسکیم کے تحت اس بار 23620 عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.