پاکستانتازہ ترین

ہفتے کو موبائل فون سروس معطل ہوگی یا نہیں ؟ فیصلہ ہوگیا

یوم علیؓ کے موقع پر موبائل فون سروس معطل کرنے کے حوالے سے فیصلہ کرلیا گیا اور ڈبل سواری پر مشروط پابندی کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق امیر المومنین حضرت علی ؓ کا یوم شہادت 21 رمضان المبارک بمطابق 22مارچ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔

سیکیورٹی کے پیش نظر موبائل فون سروس معطل کرنے کے حوالے سے فیصلہ کرلیا گیا، میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے رمضان المبارک کے 21 جلوسوں کے دوران موبائل سروس کو فعال رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تاہم لاہور پولیس نے جلوسوں کے دوران ڈبل سواری پر مشروط پابندی کا مطالبہ کیا، ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ عوام کی حفاظت اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے 21 رمضان المبارک کے مرکزی جلوسوں سمیت اہم راستوں پر پابندی کا نفاذ کیا جائے گا۔

سکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے لاہور شہر میں 8000 سے زائد پولیس افسران اور اہلکار تعینات کیے جائیں گے، ان افسران کو ممکنہ خطرات سے بچنے کے لیے سخت نگرانی اور ٹریفک کو کنٹرول کرتے ہوئے جلوسوں کے شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کا کام سونپا جائے گا۔یہ اقدامات ایسے اہم مذہبی تہواروں کے دوران امن اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔

یاد رہے سندھ حکومت نے یوم حضرت علی (ع) کے موقع پر 22 مارچ بروز ہفتہ کو تمام تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے تصدیق شدہ چھٹی کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں پر ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button