ہوشیار! سوشل میڈیا پربھرتیوں سے متعلق جعلی اشتہارات کے بارے میں خبردار کر دیا گیا

0

 

لیسکو ترجمان نے اپنے حال ہی میں جاری کیے گئے بیان میں تلقین کی ہے کہ عوام بھرتیوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جعلی اشتہارات سے ہوشیار رہیں، سوشل میڈیا پر جعلی اشتہارات پر ہر گز یقین نہ کیا جائے۔

لاہور الیکٹریک سپلائی کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر لیسکو میں بھرتیوں کے حوالے سے جعلی اشتہارات گردش کر رہے ہیں، یہ عوام کو گمراہ کرنے اور مالی دھوکا دہی کا ذریعہ بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام بھرتیوں کے حوالے سے مستند معلومات صرف آفیشل ویب سائٹ (www.lesco.gov.pk) یا پھر لیسکو دفاتر سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.