
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ججز ٹرانسفر نوٹیفکیشن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق درخواست آئین کے آرٹیکل 184(3)کے تحت دائر کی گئی،درخواست وفاقی حکومت، چاروں ہائیکورٹس کو فریق بنایاگیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ججز کے تبادلے کا نوٹیفکیشن غیرقانونی، غیرآئینی اور کالعدم قرار دیا جائے، درخواست میں سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹس رجسٹرارزکو بھی فریق بنایا گیا ہے۔