پاکستانتازہ ترین

مریم نواز پنجاب کی پہلی وزیر اعلیٰ ہیں جو خود ہسپتالوں میں جا کر عوامی مسائل کا جائزہ لیتی ہیں، عظمٰی بخاری کا دعویٰ

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی مقاصد کے لیے سانحات کو استعمال کرنا ایک معمول بن چکا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حال ہی میں میو ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ پنجاب حکومت نے صحت کے بجٹ میں 500 فیصد اضافہ کیا ہے، جبکہ بنیادی صحت مراکز کو فعال کیا جا چکا ہے تاکہ عوام کو بہتر طبی سہولیات میسر آسکیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہسپتالوں کی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ حکومت کی طرف سے فراہم کردہ فنڈز کو عوامی فلاح کے لیے استعمال کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ صرف وزیر اعلیٰ سے نہیں بلکہ تمام متعلقہ ذمہ داران سے جواب لے گا۔ا

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

عظمیٰ بخاری نے محکمہ صحت میں موجود انتظامی مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ اس کی کارکردگی کو بہتر بنانا وقت کی ضرورت ہے۔ پنجاب کے ڈاکٹرز انتہائی محنتی اور دیانت دار ہیں، تاہم اگر کوئی غفلت برتے گا تو اسے کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے ڈاکٹرز کی جانب سے احتجاج اور ہڑتال کے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات عوام کے لیے مشکلات پیدا کرتے ہیں اور انہیں کسی طور زیب نہیں دیتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز پنجاب کی پہلی وزیر اعلیٰ ہیں جو خود ہسپتالوں کے دورے کرکے عوامی مسائل کا جائزہ لیتی ہیں، مگر بدقسمتی سےایم ایس کے استعفے سے متعلق بے بنیاد پروپیگنڈہ مہم چلائی گئی، جو کہ غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے اس موقع پر واضح کیا کہ پنجاب حکومت عوام کو بہتر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button