پاکستانتازہ ترینصحت

انجکشن کا ری ایکشن, ایک اور مریض دم توڑ گیا،17 افراد متاثر

میو اسپتال میں انجکشن کے ری ایکشن سے ایک اور مریض دم توڑ گیا، جس کے بعد ہلاکتیں 2 ہو گئیں جب کہ 17 افراد اب بھی متاثرہ ہیں۔

لاہور کے میو اسپتال میں انجکشن کے ری ایکشن سے دوسرا مریض بھی جاں بحق ہوگیا۔ 36 سالہ دولت خان آئی سی یو میں زیر علاج تھا۔

قبل ازیں اسپتال میں پھیپھڑوں کے انفیکشن کے علاج میں استعمال ہونے والے انجکشن سے 18 افراد کو ری ایکشن کی اطلاع موصول ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں پہلے ایک لڑکی جاں بحق ہوئی جب کہ کچھ کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی تھی، جس کے بعد آج دوسرا میریض بھی جاں بحق ہوگیا جب کہ 17 افراد تاحال ری ایکشن سے متاثر ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button