ٹیکس شارٹ فال پورا کرنے کے لیے چینی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تیاری کر لی گئی ہے جس سے اس کے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

ٹیکس شارٹ فال پورا کرنے کے لیے چینی پر فی کلو تین سے چار روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تیاری کر لی گئی ہے۔اس سلسلے میں وزیر مملکت برائے خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور سیکریٹری وزارت خزانہ نے تجاویز وزیراعظم کو بھجوا دی ہیں۔ چینی پر سیلز ٹیکس کا طریقہ کار بھی تبدیل کرنے کیلئی تجاویز زیرغور لائی گئی ہیں۔
دوسری جانب وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز کا کہنا ہے چینی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد نہیں کی جا رہی۔ ایف ای ڈی اور سیلز ٹیکس کی تجاویز ہیں جن میں ردوبدل کا امکان ہے۔واضح رہے کہ کرشنگ سیزن ہونے کے باوجود چینی کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، چند دنوں میں چینی کی قیمت میں 18 روپے کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
