sui northern 1

گنڈا پور کو میدان سے بھاگنے کی عادت ہے، فیصل کریم کنڈی

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد : گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو میدان سے بھاگنے کی عادت ہے۔

sui northern 2

گورنر کے پی نے گزشتہ روز علی امین گنڈا پور کے انٹرویو کے حوالے سے گفتگو کی اور اسی سلسلے میں کچھ سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ایک سوال کے جواب میں علی امین گنڈا پور نے ایک بندہ جب جھوٹ بولے تو پھر کیا کرسکتے ہیں، میں نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کہا تھا کہ صوبائی حکومت کی بھی ذمہ داری ہے۔

میں نے اجلاس میں سوال اٹھایا تھا کہ اب تک پولیس کو کیوں اپ گریڈ نہیں کیا گیا، کے پی حکومت کو 500ارب ملے جو عیاشیوں اور دھرنے کی نذر ہوگئے۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور کی میدان سے بھاگنے کی عادت ہے، وہ اس دن میٹنگ سے اٹھ کر سگریٹ پینے چلے گئے تھے۔

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کو وفاق سے پولیس اپ گریڈ کرنے کے پیسے ملے جو انہوں نے کھالیے۔خیبرپختونخوا حکومت وفاق سے روزانہ پیسے طلب ہے لیکن جو پیسے ملے ہیں وہ کہاں خرچ کیے ہیں؟ فیصل کریم کنڈیفیصل کریم کنڈی وفاق کی جانب سے خیبرپختونخوا حکومت کو پیسے دھرنوں کے لیے نہیں پولیس کے لیے ملے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.