سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جماعت ’عوام پاکستان پارٹی‘ کوالیکشن کمیشن نے رجسٹر کرلیا

0

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جماعت ’عوام پاکستان پارٹی‘ کو رجسٹر کرلیا۔ رجسٹریشن کے جاری نوٹی فکیشن میں شاہد خاقان عباسی پارٹی کنوینئر جبکہ مفتاح اسمٰعیل سیکرٹری جنرل ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان کے انٹراپارٹی الیکشنز بھی تسلیم کرلیے ہیں، عوام پاکستان نے 26 جون کو انٹرا پارٹی الیکشنز کی تفصیلات جمع کرائیں تھی۔خیال رہے کہ عوام پاکستان پارٹی کے بعد الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 168 ہوگئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.