بریکنگ نیوزپاکستانتازہ ترین
عمران خان نے سول نافرمانی کی کال واپس لینے کا حکومتی مطالبہ مسترد کر دیا

عمران خان نے حکومت کی سول نافرمانی کی کال واپس لینے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے پارٹی کو مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران عمران خان نے کہا کہ جب تک حکومت مذاکرات میں سنجیدگی نہیں دکھاتی، کال واپس نہیں لی جائے گی۔
انہوں نے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا۔ عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی کے لیے صاحبزادہ حامد رضا کو ترجمان مقرر کیا، جبکہ عالمی امور پر شیخ وقاص اکرم اور بیرسٹر گوہر کے بیان دینے کا فیصلہ کیا۔
پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماوں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی