sui northern 1

برطانیہ کا پاکستان سے عالمی معاہدوں کی پابندی کا مطالبہ,پاکستان کا شدید ردعمل،داخلی امور میں مداخلت ناقابل قبول قرار

0
Social Wallet protection 2

پاکستان نے برطانیہ کے اُس بیان کو مسترد کر دیا ہے جس میں 9 مئی 2023 کے مجرموں کو فوجی عدالتوں میں سزا دینے کے حوالے سے اعتراض اٹھایا گیا تھا۔ پاکستانی حکومت نے برطانیہ کے اس غیر ضروری اور غیر مناسب بیان کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ملک کے قوانین اپنے زمینی حقائق کے مطابق ہوتے ہیں۔

sui northern 2

پاکستانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ برطانیہ نے پاکستان میں عام شہریوں کے فوجی عدالتوں میں مقدمات پر اعتراض کیا ہے، جو کہ پاکستان کے آئین کے مطابق مکمل طور پر جائز ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی 2023 کے واقعات کے مجرموں کے خلاف قانونی کارروائی آئین کے تحت کی جا رہی ہے اور ان کے مقدمات مکمل انصاف کے ساتھ نمٹائے جا رہے ہیں۔

پاکستان نے برطانیہ کی جانب سے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہی ملک ہے جس نے 29 جولائی 2024 کو ساؤتھ پورٹ میں نسلی فسادات کے دوران 200 سے زائد افراد کو سوشل میڈیا پر الزام لگا کر سزا دے دی۔ ان میں تین کم سن بچے بھی شامل تھے، جنہیں فوری طور پر قید کی سزائیں دی گئیں۔ پاکستان نے اس وقت برطانیہ کے اس سخت کریک ڈاؤن پر کوئی اعتراض نہیں کیا تھا بلکہ مجرموں کی گرفتاری میں معاونت فراہم کی تھی۔

پاکستان نے برطانیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے داخلی مسائل پر توجہ دے اور غزہ و فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر اپنی آواز بلند کرے۔ پاکستان نے کہا کہ اسرائیل کے نسل کشی کے جرائم کو روکنے کے لیے برطانیہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

پاکستان نے واضح کیا کہ وہ اپنے داخلی امور میں کسی بھی غیر معقول اور غیر ضروری سیاسی مداخلت کو مسترد کرتا ہے اور برطانیہ کو اپنی ناکامیوں پر نظر ڈالنے کی ضرورت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.