پاکستانتازہ ترین

پیپلز پارٹی حکومت میں شامل ہونا چاہتی ہےاورنہ ہی ہوگی، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی حکومت میں شامل ہونا چاہتی ہےاورنہ ہی شامل ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا پہلے بھی حصہ نہیں تھی آئندہ بھی حصہ نہیں ہوگا۔چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو تحفظات تھے جس سےمتعلق مذاکرات جاری ہیں، جب کوئی حتمی بات ہوگی تو سب کو آگاہ کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سےجوحکومت کاتحریری معاہدہ ہوااس پرعملدرآمدکیاجائے،تمام سیاسی مسائل کا حل مذاکرات ہیں، مہذب دنیا میں مذاکرات سے ہی مسائل کا حل نکالا جاتا ہےچیئرمین سینیٹ کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے گا تو باضابطہ نوٹیفکیشن ہوگا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button