پاکستانتازہ ترین

مہنگی بجلی پیدا کرنے والے آئی پی پیز کےساتھ معاہدوں میں اہم پیشرفت، بڑا فیصلہ

مہنگی بجلی پیدا کرنے والے انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسر (آئی پی پیز) کے ساتھ معاہدوں میں ایک اور پیش رفت سامنے آئی ہے۔

وفاقی حکومت نے مزید 6 آئی پی پیز کے ساتھ بجلی خریدنے کے معاہدے ختم کرنےکا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرنے سے مزید 300 ارب روپے کی بچت متوقع ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 10 اکتوبر کو 5 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ ان معاہدوں کے خاتمے سے عوام کو سالانہ 60 ارب روپے کا فائدہ پہنچے گا اور قومی خزانے کو 411 ارب روپے کی بچت ہو گی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button