پاکستانتازہ ترین

بشار الاسد کی حکومت کا خاتمہ، ایران اور سعودی عرب بھی میدان میں آگیا، اہم بیان جاری

ایران جو شامی تنازع کے دوران بشار الاسد کا ایک اہم حلیف رہا ہے، نے کہا ہے کہ اسے دمشق میں بشارالاسد کے زوال کے بعد بھی شام کے ساتھ "دوستانہ” تعلقات جاری رہنے کی توقع ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران اور شام میں بسنے والی دونوں اقوام کے تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے۔ ان کے تعلقات ہمیشہ دوستانہ رہے ہیں اور ایران یہ توقع رکھتا ہے کہ یہ تعلقات آئندہ بھی جاری رہیں گے۔

العربیہ کے مطابق ایران نے خانہ جنگی کے دوران بشارالاسد کی حکومت کو مضبوط کرنے کے لیے بھرپور مدد فراہم کی اور ہزاروں جنگجو تعینات کیے۔ شامی تنازعہ 2011 میں اس وقت شروع ہوا جب پرامن احتجاج کو حکومت کی جانب سے شدید تشدد کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں ایک تباہ کن خانہ جنگی کا آغاز ہوا۔ شام کی خانہ جنگی کو 21 ویں صدی کا سب سے بدترین تنازعہ سمجھا جاتا ہے جس میں پانچ لاکھ سے زیادہ لوگ جانیں گنواچکے ہیں۔

سعودی عرب نے کہا ہے کہ صدر بشار الاسد کی معزولی کے بعد ملک اور خطے میں افراتفری سے بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

سعودی عہدیدار کا کہنا ہے کہ شام کے پڑوسی ممالک بالخصوص ترکیہ سمیت دیگر فریقین کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کو بشار الاسد کے بارے میں کوئی علم نہیں۔ وہ اس وقت کہاں ہیں۔ ان کے طیارے میں روانگی کی خبریں سنی ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بشار الاسد کی ناکامی کی وجہ سیاسی اور مفاہمتی میں عمل اپوزیشن جماعتوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو شامل نہ کرنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ترک حکومت نے بشار الاسد کی حکو مت کے ساتھ بات چیت اور ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوشش کی لیکن ان کوششوں کو مسترد کر دیا گیا۔سعودی عہدیدار نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں خدشہ تھا کہ حزب اختلاف اور مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعمیری مذاکرات سے فرار کے نتائج شام کے حق میں اچھے نہیں نکلیں گے۔سعودی عہدیدار کے بقول بشار الاسد کو سمجھایا گیا تھا کہ موجودہ غیر یقنینی صورت حال کی سنگینی سے صرفِ نظر نہ کریں لیکن افسوس شام نے اس پر کوئی بامعنی کارروائی نہیں کی۔یاد رہے کہ شام کے صدر بشار الاسد نے عرب لیگ کی سربراہی اجلاس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقا ت کی تھی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button