پاکستانی انجینئرز کے لیے عالمی معیار کی تربیت کا منفرد موقع، انجینئر وسیم نذیر کی قیادت میں پی ای سی نے ایک نیا دور شروع کر دیا۔
پاکستان انجینئرنگ کونسل (PEC) نے 1 دسمبر 2024 کو ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے پہلا بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ جنریٹو اے آئی پروگرام لانچ کیا، جو پاکستانی انجینئرز کو عالمی معیار کے جدید ہنر سیکھنے کا منفرد موقع فراہم کرے گا۔
اس پروگرام کے ذریعے 15,000 سے زائد انجینئرز کو جدید تکنیکی مہارتوں کی تربیت دی جائے گی، جو نہ صرف ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرے گی بلکہ انہیں عالمی مارکیٹ میں نمایاں مقام دلانے میں مدد دے گی۔
پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین، انجینئر وسیم نذیر کی قیادت میں یہ قدم پاکستان کے انجینئرز کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ سرٹیفکیشن فراہم کرے گا، ساتھ ہی ساتھ انہیں بین الاقوامی ماہرین سے تربیت اور عملی تجربہ بھی ملے گا۔
اس پروگرام میں عالمی سطح پر مشہور شراکت داروں جیسے ICODE GURU، ASPIRE، اور Pak Angels Silicon Valley کے ساتھ تعاون شامل ہے، جو سلیکون ویلی کے ماہرین سے نیٹ ورکنگ کے مواقع فراہم کرے گا۔
پاکستانی انجینئرز کے لیے یہ پروگرام نہ صرف ایک تربیتی کورس ہے بلکہ ایک سنگ میل ہے جس سے عالمی سطح پر ان کی صلاحیتوں کا لوہا منوایا جائے گا۔