پاکستانتازہ ترین

گیس چوری کے خلاف کارروائی، 136 غیر قانونی کنکشن منقطع، 90 لاکھ روپے سے زائد جرمانے

لاہور – سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) نے گیس چوری کے خلاف اپنی مہم کو تیز کرتے ہوئے پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں مزید 136 غیر قانونی گیس کنکشن منقطع کر دیے ہیں، جبکہ گیس چوروں پر 90 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔

لاہور میں سوئی ناردرن گیس کی ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 36 کنکشن اور کمپریسر کے استعمال پر 9 کنکشن منقطع کیے، اور مجموعی طور پر 36 لاکھ 80 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے۔ فیصل آباد میں 9 غیر قانونی کنکشن اور 1 کمپریسر کے استعمال کے کنکشن ختم کر دیے گئے، اور 70 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

شیخوپورہ میں 3 غیر قانونی کنکشن منقطع کیے گئے، جس پر 31 لاکھ 80 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ گوجرانوالہ میں 2 غیر قانونی کنکشن منقطع کر کے 7 لاکھ 80 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا۔

بہاولپور میں 4 غیر قانونی اور 15 کمپریسر کنکشن ختم کیے گئے، جبکہ ملتان میں 30 غیر قانونی اور 2 کمپریسر کنکشن منقطع کیے گئے۔ ساہیوال میں 5 غیر قانونی کنکشن ختم کر کے 90 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

مردان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 20 کنکشن منقطع کیے گئے اور 12 لاکھ 20 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

سوئی ناردرن گیس نے کہا ہے کہ وہ گیس چوری کے خاتمے اور گیس کی منصفانہ تقسیم کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، تاکہ گیس کے غیر قانونی استعمال کو روکا جا سکے اور اس کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button