Gas Leakage Web ad 1

واپڈا دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کا18 مختلف ٹریڈز میں نوجوانوں کے لیےفنی تربیت پروگرام کا آغاز

0

30 نومبر 2024: واپڈا دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ نے پراجیکٹ ایریا کے غیر ہنر مند نوجوانوں کو فنی تربیت فراہم کرنے کے لیے ایک اہم قدم اُٹھاتے ہوئے ٹیکنیکل وکیشنل پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ پروگرام گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام اور نیشنل لوجسٹک سیل کے ادارے اپلائیڈ ٹیکنالوجیز انسٹیٹیوٹ کے تعاون سے متعارف کرایا گیا ہے، جس میں پراجیکٹ ایریا کے نوجوانوں کو 18 مختلف ٹریڈز میں تربیت دی جائے گی۔

Gas Leakage Web ad 2

پروگرام کے پہلے مرحلے میں، گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام کے ساتھ 7 اور اے ٹی آئی این کے ساتھ 4 مختلف ٹریڈز میں فنی تربیت کے لیے داخلے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان کورسز میں الیکٹریشن، اسٹیل فکسر، ویلڈنگ، پلمبنگ، کارپینٹر، مستری اور شیف شامل ہیں۔ نیشنل لوجسٹک سیل کے ادارے اپلائیڈ ٹیکنالوجیز انسٹیٹیوٹ میں آٹو کیڈ، آٹو میکینک، ہیوی ٹرانسپورٹ ڈرائیورنگ اور ایکسویٹر آپریٹر کی تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔

دلچسپی رکھنے والے امیدوار واپڈا وکیشنل اینڈ ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ ہرپن داس چلاس، گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام کے ریجنل آفس یا واپڈا پراجیکٹ آفس چلاس سے داخلہ فارم حاصل کر سکتے ہیں۔ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 دسمبر 2024 ہے۔

اس پروگرام کا مقصد پراجیکٹ ایریا خصوصاً دیامر کے نوجوانوں کو عالمی اور قومی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق جدید فنی تربیت فراہم کرنا ہے۔ اس کے ذریعے نوجوانوں کو میگا پراجیکٹس میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ معاشی بہتری کے لیے ضروری مہارت فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) کی زیرصدارت واپڈا اتھارٹی نے اس پروگرام کی منظوری دی تھی، جس کا مقصد دیامر کے نوجوانوں میں اعتماد پیدا کرنا اور ان کو جدید فنی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.