پاکستانتازہ ترین

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے استعفی واپس لے لیا

اسلام آباد : سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے اپنا استعفی واپس لے لیا، انھوں نے 2 روز قبل عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے اپنا استعفی واپس لے لیا، ذرائع نے بتایا کہ وہ پی ٹی آئی کےجنرل سیکرٹری کےطور پر ہی کام کریں گے۔

یاد رہے 2 روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، جس کی تصدیق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کی تھی۔سلمان اکرم نے ایک روز قبل ویڈیو پیغام جاری کیا تھا، جس میں کہا تھا کہ جس میں وہ معاملات کو لے کر رنجیدہ دکھائی دے رہے تھے اور کارکنان کی جانب سے ان کی دی ہوئی وضاحت کو تسلیم نہیں کیا جارہا تھا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button