پاکستانتازہ ترینتجارت

ونٹر پیکج کی منظوری دیدی گئی ، بجلی صارفین کو کتنا ریلیف دیا جائیگا َ؟ جانیں

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم کی جانب سے بجلی صارفین کیلئےاعلان کردہ ونٹر پیکج کی منظوری دے دی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف سے پہلے ہی ونٹر پیکج کے تحت بجلی صارفین کو ریلیف دینے کی منظوری لے چکی ہے، ونٹر پیکج کے تحت بجلی کے اضافی استعمال پر 26 روپے 7 پیسے فی یونٹ فلیٹ ریٹ وصول کیا جائے گا جبکہ اس کا اطلاق دسمبر 2024 سے فروری 2025 تک کیلئے ہوگا۔

ونٹر پیکج سے 200 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والے صنعتی، گھریلو اور کمرشل صارفین کو فائدہ ہوگا جبکہ سال 2024 کے متعلقہ مہینوں کے دوران صارفین کے بجلی استعمال کا موازنہ بھی کیا جائے گا۔ اجلاس میں انکشاف ہوا کہ بجلی ٹیرف میں اضافے کی وجہ سے مختلف کیٹگریز کی جانب سے استعمال میں کمی آئی ہے۔ ونٹر پیکج کا ڈسکوز کے جنرل صارفین اور کے الیکٹرک صارفین پر بھی اطلاق ہوگا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button