
فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے موسم سرما کے دوران تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئے اوقات کے مطابق، مارننگ شفٹ میں تمام سکولز صبح ساڑھے آٹھ سے اڑھائی بجے تک کھلے رہیں گے۔ جمعہ کے روز سکولز کا وقت صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک ہوگا۔
ایوننگ شفٹ میں سکولز دوپہر ڈیڑھ بجے سے شام چھے بجے تک کھلے رہیں گے۔ یہ تبدیلی موسم کی شدت کے پیش نظر کی گئی ہے تاکہ طلباء اور اساتذہ دونوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔