امریکی ریاست فلوریڈا کے میں پام بیچ کے تفریحی مقام مارالاگو میں واقع نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائش گاہ کی حفاظت کیلئے ‘روبوٹ کتا’ مامور کردیا گیا ہے۔صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی کامیابی کے بعد ان کی سیکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے، سیکرٹ سروس نے انکی اِس رہائش گاہ کی نگرانی کے لیے یہ ہائی ٹیک ‘روبوٹ کتا’ تعینات کر دیا ہے۔
چار دھاتی ٹانگوں پر چلنے والا یہ روبوٹ کتا نگرانی کے جدید آلات سے لیس ہے، اسے نومنتخب صدر اور ان کی ٹیم کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔
امریکی اخبار ‘نیویارک پوسٹ’ کے مطابق اس روبوٹ کتے کو ٹرمپ کی پُرتعیش رہائش گاہ کے لان میں ٹہلتے ہوئےدیکھا گیا ہے۔اس کے ایک جانب ہدایت درج ہے کہ ‘تھپتھپانا منع ہے’، تاکہ یہ واضح رہے کہ یہ کوئی پالتو جانور نہیں بلکہ مشین ہے۔
‘بوسٹن ڈائنامکس’ نامی کمپنی کی جانب سے بنائے گئے اِس روبوٹ کتے کا مقصد انسانی محافظوں کی جان خطرے میں ڈالے بغیر نومنتخب صدر کی حفاطت یقینی بنانا ہے۔
سیکریٹ سروس نے یہ تفصیلات نہیں بتائیں کہ یہ ‘روبوٹ کتا’ کیا کیا کرسکتا ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ یہ نومنتخب صدر کی حفاظت میں مدد کیلئے بھرپور ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔
مارالاگو میں واقع رہائش گاہ میں ٹرمپ اِن دنوں اپنی سیاسی حریف کمالا ہیرس کے خلاف انتخابات جیتنے کے بعد اپنی نئی ایڈمنسٹریشن کیساتھ منصوبہ بندی میں مصروف ہیں۔
اس کی املاک کی حفاظت سخت ہے، خاص طور پر جب اس نے مہم کے دوران دو حملوں کی کوشش کی۔بالخصوص 2 ناکام قاتلانہ حملوں کے بعد سے ٹرمپ کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، اور اب یہ روبوٹ کتا بھی انہیں اضافی تحفظ فراہم کرنے کیلئے مامور ہوچکا ہے اور دن رات ان کی رہائش گاہ کے اطراف میں نظر رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ میں سیکیورٹی امور کے لیے روبوٹ کتے کافی زیادہ مقبول ہوتے جارہے ہیں، خطرناک حالات سے نمٹنے کے لیے پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ کیجانب سے اسی طرح کے روبوٹک کتوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔