ٹریفک پولیس ہیلپ لائن کے مطابق احتجاج کب تک جاری رہتا ہے اس بارے میں کچھ معلومات نہیں تاہم شہریوں کو متبادل راستوں کی طرف گامزن کیا جا رہا ہے
پولیس کے مطابق 60 سے 70 گاڑیوں کا قافلہ کارساز کی طرف سے شارع فیصل پر صدر کی طرف جاتے ہوئے نرسری کے مقام پر رک گیا عوام کو ٹرافک جم سا شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ۔
اس مقام کے قریب پاکستان تحریک انصاف کا دفتر بھی ہے، احتجاجی کارکنان کی وجہ سے شارع فیصل کے ائیرپورٹ سے صدر جانے والے ٹریک پر گاڑیوں کی آمدورفت محدود ہو گئی اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔