بانی پی ٹی آئی کوجسمانی نہیں مینٹل ٹارچر کیا گیا،بہن علیمہ خان کادعویٰ

0

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہاہے کہ ڈاکٹر عاصم یوسف نے بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کیا، ڈاکٹر عاصم یوسف نے بتایا بانی پی ٹی آئی صحت مند ہیں،بانی پی ٹی آئی پر جسمانی تشدد تو نہیں کیا لیکن مینٹل ٹارچر کیا گیا۔

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انتظار پنجوتھا کس حالت میں واپس آئے ہیں، جو تماشا انتظار پنجوتھا کیخلاف کیا گیا وہ کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے،جو قانون سے اوپر جا چکے ہیں وہ سمجھتے ہیں جس پر مرضی تشدد کرو۔

ان کاکہناتھا کہ جس نے لندن میں احتجاج کیا اس کی فیملی کو پاکستان میں اٹھا لیا، اب برطانیہ میں انصاف مانگا جائے گا لوگوں کے بچوں کو خوفزدہ کررہے ہیں،ان کا مزید کہناتھا کہ بانی پی ٹی آکہتے ہیں جمہوریت اور رول آف لاء پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.