بریکنگ نیوزپاکستانتازہ ترین

انا للہ و انا الیہ راجعون ،مستونگ میں بم دھماکہ،سکول بچوں سمیت متعددافراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سول ہسپتال چوک پر گرلز ہائی سکول کے قریب بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں سکول کے بچوں سمیت 7افراد جاں بحق اور 20سے زائد زخمی ہو گئے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک پولیس اہلکار، 5بچے اور ایک راہ گیر شامل ہے جبکہ زخمیوں میں بھی زیادہ تر سکول کے بچے شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا تھا تاہم سکول کی وین بھی دھماکے کی زد میں آ گئی ،بم دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دھماکے سے ایک پولیس موبائل بھی تباہ ہو گئی۔

بم دھماکے میں چوک پر موجود دیگر گاڑیوں اور رکشوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، دھماکے کی آواز قریبی علاقوں میں بھی سنی گئی جبکہ پولیس اور ریسکیو کا عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button