پاک بحریہ اور امریکی بحریہ کی بحیرہ عرب میں مشترکہ مشقوں کا انعقاد

0

وکٹران اب پاکستان میں! Your Partner for Reliable Power 🔋 in Pakistan. 🇵🇰 The Best Energy Saving Solution ⚡

راولپنڈی: پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس بابر اور امریکی بحریہ کے جہاز یو ایس ایس اوشین نے بحیرہ عرب میں مشترکہ بحری مشقوں میں حصہ لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، ان مشقوں کے دوران مختلف بحری آپریشنز کا مظاہرہ کیا گیا۔ یہ مشقیں علاقائی امن و استحکام کے لیے پاک بحریہ کے عزم کی علامت ہیں۔

امریکی بحریہ کے جہاز کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان سمندری تعاون اور دیرینہ دوطرفہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ پاک بحریہ نے واضح کیا ہے کہ وہ خطے میں ہر قسم کے روایتی اور غیر روایتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر کوشاں ہے۔

یہ مشقیں نہ صرف فوجی مہارت کو بڑھانے کا ذریعہ ہیں، بلکہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط شراکت داری کے فروغ میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

پاک آرمی کی شاندار کارکردگی، برطانیہ میں کیمبرین پیٹرول میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.