sui northern 1

معروف ڈرامہ ’سی آئی ڈی‘ اچانک کیوں بندکر دیا گیا؟ بڑا انکشاف

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سی آئی ڈی کو بھارت میں کرائم پیٹرول کی طرح غیر معمولی مقبولیت سے ہم کنار ڈراما سیریز ہونے کا اعزاز حاصل تھا۔ سی آئی ڈی کو پاکستان میں بھی لوگ بہت شوق سے دیکھتے تھے۔

sui northern 2

20 سال تک ٹیلی کاسٹ والی اس ڈراما سیریز کو 6 سال قبل اچانک بند کردیا گیا تھا۔ سی آئی ڈی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار شیواجی ساٹم نے اس سیریز بندش کے بارے میں بتایا ہے۔اس کامیاب ڈراما سیریز میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار کا کہنا ہے کہ پروڈیوسر اور چینل کے درمیان اختلافات اس کامیاب شو کو لے ڈوبے۔

شیوجی ساٹم نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمارا مقابلہ کون بنے گا کروڑ پتی سے تھا۔ کبھی کبھی ہماری ٹی آر پی یعنی ریٹنگ کم بھی ہو جاتی تھی مگر ایسا تو ہر شو کے ساتھ ہوتا ہے۔شیواجی ساٹم کا کہنا تھا کہ چینل نے شو کا وقت بھی بدل دیا تھا۔ ایسا لگتا تھا جیسے ناظرین کو اس شو سے جان بوجھ کر دور کیا جارہا تھا۔

بانی پی ٹی آئی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

Leave A Reply

Your email address will not be published.