پی آئی اے کا ترکیہ کیلئے فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل ،وجہ سامنے آ گئی

0

کراچی(نیوز ڈیسک)قومی ائیر لائن پی آئی اے نے ترکیہ کیلئے فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے ترکیہ کے لیے فلائٹ آپریشن معطل کیے جانے کے بعد 13اکتوبر تک پی آئی اے کی کوئی بھی پرواز ترکیہ کیلئے آپریٹ نہیں ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے اسلام آباد اور لاہور سے ہفتہ وار 4 پروازیں ترکیہ کیلئے آپریٹ کرتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ استنبول ائیرپورٹ پرپی آئی اے نے انوینٹری اور سلاٹ کی مد میں عدم ادائیگی پر 28 اکتوبر سے آپریشن بند کیا ہے۔

آٹے کی قیمت میں اضافہ،عوام سر پکڑ کر بیٹھ گئی

Leave A Reply

Your email address will not be published.