پاکستانتازہ ترین

پاکستان تحریک انصاف کا راولپنڈی میں احتجاجی پلان تیار

اسلام آباد(مدثر چوہدری )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں احتجاجی مظاہرے کی حکمت عملی مرتب کر لی ہے۔ پارٹی کے ذرائع کے مطابق، وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اس احتجاج کی قیادت کریں گے۔

پی ٹی آئی کے کارکنان قافلوں کی صورت میں اسلام آباد سے راولپنڈی روانہ ہوں گے، اور اگر انتظامیہ نے راستے بند کیے تو وہیں سے احتجاج شروع ہو گا۔ کارکنان کو دوپہر 2 بجے تک لیاقت باغ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ ٹولیوں کی صورت میں جانے کی تاکید کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ راولپنڈی، اسلام آباد، شمالی پنجاب اور خیبر پختونخوا سے قافلے راولپنڈی پہنچیں گے۔ کسی بھی گرفتاری کی صورت میں انصاف لائرز فورم قانونی معاونت فراہم کرے گا، اور وکلاء کو خصوصی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔ مقامی قیادت کو متبادل راستوں کے منصوبے بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

یہ احتجاج پی ٹی آئی کی حکمت عملی کا حصہ ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ مظاہرہ بڑے پیمانے پر ہو گا۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو سیکرٹری دفاع تعینات کر دیاگیا، نوٹیفکیشن جاری

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button