Gas Leakage Web ad 1

فواد خان بالی وڈ میں واپسی کیلئے تیار، بھارتی اداکارہ کا نام سامنے آگیا

0

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)معروف پاکستانی اداکار فواد خان ایک بار پھر بالی وڈ میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق 2016 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم اے دل ہے مشکل کے بعد فواد خان اب بھارتی اداکارہ ردھی ڈوگرا کے ساتھ بالی وڈ میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ فواد خان بھارتی ٹی وی کی معروف اداکارہ ردھی ڈوگرا کے ساتھ ایک رومانٹک اور کامیڈی فلم کریں گے، دیگر اداکاروں کا انتخاب ابھی ہونا باقی ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ پراجیکٹ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور اس حوالے سے پیپر ورک حال ہی میں مکمل کیا گیا ہے، فلم ڈائریکٹر کا نام ابھی سامنے نہیں آیا ہے اور اسے خفیہ رکھا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی شوٹنگ رواں سال کے آخر تک شروع ہوجائے گی اور 2025 کے آخر یا 2026 کے آغاز میں اسے سنیما میں نمائش کےلیے پیش کیا جاسکتا ہے۔فواد خان اور ردھی ڈوگرا کی فلم کی شوٹنگ نیویارک اور لندن سمیت مختلف مقامات پر ہوگی۔

وائس چانسلرز کی تعیناتی سے متعلق پنجاب حکومت اور گورنر میں مابین کشیدگی میں اضافہ

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.