لاہور(نیوز ڈیسک) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) کی جانب سے گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں مزید 69 غیر قانونی گیس کنکشنز منقطع کر دیے گئے۔ اس کارروائی کے نتیجے میں 11 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔
لاہور میں 19 غیر قانونی گیس کنکشنز منقطع کیے گئے اور گیس چوری کے کیسز پر 1 لاکھ 20 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ فیصل آباد میں 6 کنکشنز منقطع کرنے کے ساتھ 90 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا۔ شیخوپورہ میں 2 کنکشنز منقطع کیے گئے اور گیس چوری پر 7 لاکھ 70 ہزار روپے کا بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔
ملتان میں 32 غیر قانونی کنکشنز منقطع کیے گئے، جبکہ ساہیوال میں گیس چوری کے خلاف کارروائی میں 1 لاکھ 70 ہزار روپے کا جرمانہ لگایا گیا۔ بہاولپور میں بھی 10 غیر قانونی کنکشنز منقطع کیے گئے۔یہ کارروائیاں عوامی خدمات کی حفاظت اور گیس چوری کے خلاف سختی کے عزم کا اظہار کرتی ہیں۔