توشہ خانہ میں موصول تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ، بولیاں طلب کر لی گئیں

0

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ میں موصول تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے، کابینہ ڈویژن نے 30 ستمبر تک نجی تخمینہ کاروں سے بولیاں طلب کی ہیں، جو اسی دن کھولی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق، توشہ خانہ میں مختلف اقسام کے تحائف، جیسے زیورات، گھڑیاں، کارپٹس اور دیگر اشیاء کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جائے گا۔ کامیاب تخمینہ کاروں کے ساتھ کابینہ ڈویژن معاہدہ کرے گی اور انہیں تخمینے کے لیے چارجز ادا کیے جائیں گے، جن کی ادائیگی کے لیے ایک فارمولہ بھی تیار کیا گیا ہے۔

تخمینہ کاروں کی اہلیت کے لیے مخصوص مارکس مقرر کیے گئے ہیں، جن کی بنیاد پر ان کا انتخاب کیا جائے گا۔ توشہ خانہ کے تحائف عام طور پر سیاسی عہدے داروں، بیوروکریسی (سویلین اور ملٹری) اور اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے لیے فروخت کے لیے دستیاب ہوتے ہیں۔ اگر کوئی تحفہ فروخت نہیں ہوتا، تو اسے عوامی نیلامی کے لیے پیش کیا جاتا ہے۔ سرکاری پالیسی کے مطابق، ہر ملنے والے تحفے کی اطلاع حکومت کو دینا اور اسے توشہ خانہ میں جمع کرانا ضروری ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.