حکومت ساڑھے 10 کھرب روپے سے کتنے ڈیم سپانسر کر رہی ہے، اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آ ئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں ملک میں پانی کی قلت اور خشک سالی کی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے تفصیلات پیش کی گئیں۔
قومی اسمبلی میں پیش کی گئی وزارتِ آبی وسائل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال وفاقی حکومت ساڑھے 10 کھرب روپے کے 32 ڈیموں کے منصوبوں کو سپانسر کر رہی ہے، 32 ڈیموں میں 84 لاکھ 29 ہزار 288 ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہو گی۔ منصوبوں کی تکمیل سے 4 لاکھ 36 ہزار 934 ایکڑ اضافی اراضی سیراب ہو گی۔بلوچستان حکومت نے بلوچستان گراؤنڈ واٹر رائٹس ایڈمنسٹریشن رولز تشکیل دیئے ہیں، بلوچستان واٹر پالیسی کا مسودہ قانون کے محکمے کو جائزہ کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔
پنک سالٹ خزانے کے مترادف ،وزیراعلیٰ پنجاب کا برآمد پر پابندی کیلئے اقدامات کا حکم