Gas Leakage Web ad 1

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی پریس کانفرنس: پی ٹی آئی پر شدید تنقید

0

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے پی ٹی آئی اور اس کے رہنماؤں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے صحافیوں کو نشانہ بنایا اور ان پر حملے کیے، ساتھ ہی سوشل میڈیا پر ان کے خلاف مہمات چلائیں۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں اختلاف رائے اور نظریات رکھنا جرم بن چکا تھا، اور تحریک انصاف نے صحافیوں کے خلاف ناپسندیدہ زبان استعمال کی۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیر اطلاعات نے لاہور میں پیش آنے والے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ثناءمرزا کو پی ٹی آئی کے افراد نے ہراساں کیا، جبکہ صحافی صدف ان کے کنٹینر کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گئی تھیں۔ انہوں نے خواتین صحافیوں کے ساتھ بدسلوکی اور ان کے خلاف غلیظ زبان استعمال کرنے کی بھی مذمت کی۔ علی امین گنڈا پور کے اسٹیج پر صحافیوں کے خلاف استعمال کردہ زبان کو انتہائی نامناسب قرار دیتے ہوئے، وزیر اطلاعات نے پی ٹی آئی کی پوری جماعت سے علی امین گنڈا پور کے بیان پر غیر مشروط معافی کا مطالبہ کیا۔

عطاءاللہ تارڑ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا پوسٹ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، اور کہا کہ ایف آئی اے اس معاملے کی تحقیقات کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے فوج اور عدلیہ کے اداروں کو ہدف بنایا ہے، جو ملکی سالمیت کے خلاف ہے۔ ایف آئی اے کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ چکی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ سوشل میڈیا اکاونٹ کہاں سے چلایا جا رہا ہے اور کون چلا رہا ہے۔

وزیر اطلاعات نے معاشی اشاریوں میں بہتری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ حتمی مراحل میں ہے، مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر آ گئی ہے، اور برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی بہتری سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو تکلیف ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے انہوں نے ملکی اداروں پر حملے شروع کر دیے ہیں۔

انہوں نے اپنی گفتگو کے اختتام پر وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے، اور ریاست پر حملے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.