
ڈاکٹر عارف علوی نے کام کی جگہ پر خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف وفاتی محتسب کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے پیمرا کے ڈائریکٹر جنرل کو ملازمت سےبرطرف کی سزا سنا دی اس عائيد پر جرمانہ 20 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ کر دیا
ایوانِ صدر سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ بات کسی بھی معقول شک سے بالاتر ہے کہ خاتون ملازم کو ملزم کی جانب سے زبانی، فحش، جنسی اور توہین آمیز تبصروں اور مطالبات کے ذریعے ہراساں کیا گیا۔
صدر نے کہا کہ جب بھی اس طرح کے معاملات کو منظر عام پر لائے گئے اور ثابت ہوئے انہوں نے خواتین کے لیے کام کرنے کے شک و شبے سے بالاتر محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کے لیے سخت استثنیٰ لیا اور قانون کا پوری طاقت کا استعمال کیا۔