
شالیمار ایکسپریس کو حادثے سے بچانے والے گینگ مین مدد علی کیلیے انعام کا اعلان کر دیا گیا ،سی ای او ریلوے کی طرف سے گینگ مین مدد علی کو پچاس ہزار روپے دیے جائیں گے۔ تفصیلات کیمطابق پھاٹک پر ریت سے بھرا ٹرک ٹریک پر الٹ گیا تھا،ٹریک پر کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کو روکنے کیلئے مدد علی نے جان کی پرواہ کیے بغیر سرخ جھنڈی لیکر ٹرین کی طرف دوڑ لگا دی۔ معمولی تنخواہ پر ملازمت کرنے والے گیٹ کیپر نے جان پر کھیل کر شالیمار ایکسپریس کو بڑے حادثے سے بچا لیا۔ہٹ جاؤ ، روکو، ٹرین روکو ، یہ وہ الفاظ تھے جو نوابشاہ میں ریلوے کا گیٹ کیپر مدد علی جمالی ٹریک پر چلا چلا کرکہہ رہاتھا۔جمعے کو نوابشاہ کے تالپور پھاٹک پر ریتی سے بھرا ٹرک ٹریک پر الٹ گیا تھا،ٹریک پر کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کو روکنے کیلئے مدد علی نے جان کی پرواہ کیے بغیر سرخ جھنڈی لیکر ٹرین کی طرف دوڑ لگا دی، مدد علی 5 منٹ تک ٹریک پردوڑتارہا تاکہ ڈرائیورٹرین کی رفتارکوکم کردے، لوگ اسے روکتے رہے لیکن وہ دوڑتا رہا۔ مدد علی کو بھاگتا دیکھ کر ڈرائیور نے ٹرین کی رفتار کم کردی تھی اور ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی تھی۔
ایک نجی ٹی وی سے سے بات کرتے ہوئے مدد علی نے بتایا کہ جس کام سے اس کی روزی روٹی چلتی ہے، بچوں کا پیٹ پلتا ہے اس کام کو فرض سمجھ کر نبھانا تھا، جان دے کر بھی ٹرین میں سوار قیمتی جانوں کو بچانا تھا۔دریں اثناء وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے نوابشاہ کے ریلوے سٹیشن کے قریب ریلوے پھاٹک پر اپنی جان کی بازی لگاتے ہوئے شالیمار ایکسپریس کو بڑے حادثے سے بچانے والے گیٹ کیپر مدد علی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا کو عہدے پربحال کردیا
