
مظفرآباد(راجہ شعیب محمود)مظفرآباد میں دودھ کی صورت میں زہر فروخت ہونے لگا ۔ غیرمعیاری ملاوٹ شدہ و کیمیکل سے تیار کردہ دودھ کی فروخت عروج پر ۔انتظامیہ خاموش تماشائی ۔چیک اینڈ بیلنس کا کوئی نظام نہیں۔
تفصیلات کے مطابق شہر اور اس کے گردونواح میں ڈیری شاپس اور ہوٹلز پر کیمیکل سے تیار کردہ اور ملاوٹ کردہ زہریلے دودھ کی فروخت جاری ہے ۔
زہریلے دودھ سے مظفراباد کے رہائشی معدہ کی بیماریوں سمیت مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہو نے لگے عوام کا کہنا ہے کہ دودھ کے نام پر زہر دیا جا رہا ہے۔ جس کے استعمال سے ہمارے بچے نوجوان اور بزرگ بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت کا معاملہ انسانی زندگیوں اور صحت کے لئے شدید خطرناک ہے۔
مظفرآباد کے باسیوں نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد سے گزارش کی ہے کہ کیمیکل سے تیار شدہ دودھ فروحت کرنے والے دکاندارآن اور ہوٹلز مالکان کے خلاف فوری سخت کارروائی کی جائے
