پاکستانتازہ ترین

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے صحافیوں پر بے بنیاد الزامات، صحافی برادری میں ناراضگی کی لہر دوڑ گئی ، مقدمہ درج کروانے کا اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صحافیوں پر بے بنیاد الزامات لگا دئیے۔

پی ٹی آئی بیٹ رپورٹرز کی جانب سےاس معاملے پر شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔

بیٹ رپورٹرز نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دینے کا اعلان کر دیا۔

بیٹ رپورٹرز کا کہنا تھا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کی تقریر میں صحافیوں کو بکاؤ اور دلال کہا گیا، وزیراعلی کی تقریر کے بعد جلسہ گاہ میں موجود صحافیوں کی جان کو خطرہ ہے۔وزیراعلی کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی کارکنان نے جلسہ گاہ میں موجود ڈی این ایس جیز کا گھیراؤ کر لیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button