اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کے چیمبر میں حکومت اور اپوزیشن ارکان کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں اپوزیشن وفد میں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر اور عامر ڈوگر شریک تھے جبکہ حکومت کی جانب سے رانا ثناء اللّٰہ اور خالد مگسی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے سے متعلق مشاورت ہوئی۔
اس کے علاوہ ملاقات میں مشترکہ اجلاس سے متعلق فریقین کے درمیان گفتگو ہوئی۔ملاقات میں بلوچستان کی صورتِ حال پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے تجاویز پر غور کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کے استعفے پر اپوزیشن اور حکومتی وفد میں مشاورت ہوئی۔
فوج کسی جماعت کی مخالف ہے نہ اسکا کوئی سیاسی ایجنڈا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر