پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری

آئندہ ہفتے 2 سے 6 ستمبر تک صرف 3 جج دستیاب ہوں گے،آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیے 3 سنگل اور 1 ڈویژن بینچ تشکیل دیا گیا ہے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کرنے والے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کی ہدایت پر ڈپٹی رجسٹرار نے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا۔

آئندہ ہفتے 2 سے 6 ستمبر تک صرف 3 جج دستیاب ہوں گے، آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیے 3 سنگل اور 1 ڈویژن بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان آئندہ ہفتے کیسوں کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے جبکہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز صرف 2 ستمبر کو دستیاب ہوں گی۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری

چیف جسٹس سمیت 5 جج صاحبان آئندہ ہفتے تعطیلات کے باعث دستیاب نہیں ہوں گے، ضرورت کے پیشِ نظر خصوصی ڈویژن بینچ اور لارجر بینچ بھی دستیاب ہو گا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں موسمِ گرما کی تعطیلات 10 جولائی سے 10 ستمبر تک ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button