مونال ریسٹورنٹ کی نظرثانی درخواست پر سماعت 5 ستمبر کو ہوگی

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 5 ستمبر کو سماعت کرے گا، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نعیم اختر افغان بھی بنچ کا حصہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں:مونال ریسٹورنٹ کے 700افراد بے روزگار،ملازمین کی دھاڑیں

لا مونتانا اور سن شائن ہائیٹس کی درخواستیں بھی 5 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں۔واضح رہے کہ مونال اور لا مونتانا نے تین ماہ میں عدالت کو ریسٹورنٹس خالی کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.