پاکستانتازہ ترین

مچ میں گیس پائپ لائن کو سیلابی ریلا بہا لے گیا

کوئٹہ سمیت کئی علاقوں کو سپلائی معطل

مچ(نیوزڈیسک)بلوچستان کے علاقے مچ میں سیلابی ریلا گیس کی پائپ لائن کو بہا لے گیا جس کے بعد کوئٹہ سمیت کئی علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کے مطابق مچ میں 18 انچ گیس پائپ لائن سیلاب سے متاثر ہوئی، گیس پائپ لائن متاثر ہونے سے کوئٹہ، مستونگ، قلات، پشین اور زیارت سمیت مختلف علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:سیلابی ریلوں سے پٹ فیڈر کینال اور جوڈھیر شاخ میں 14 شگاف پڑگئے

ترجمان نے بتایا کہ سکیورٹی کلیئرنس کے بعد متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button