لاہور(نیوزڈیسک)منی لانڈرنگ کے معاملے میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما چوہدری مونس الہٰی کا شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا۔
اس حوالے سے ایف آئی اے لاہور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات پر مونس الہٰی کا شناختی کارڈ بلاک کیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:منی لانڈرنگ؛ مونس الہٰی سمیت 6 ملزمان کے شناختی کارڈ، پاسپورٹ بلاک کرنیکا حکم
ترجمان نے کہا کہ مونس الہٰی کا پاسپورٹ بھی کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مونس الہٰی کے ساتھ 6 اور ملزمان کا شناختی کارڈ بھی بلاک کر دیا گیا ہے۔