مردان(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بانی کی بہن علیمہ خان نے عملی سیاست میں قدم رکھ دیا۔
علیمہ خان وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کو بتائے بغیر پشاور اور مردان پہنچ گئیں، جہاں پر انہوں نے جیل کاٹنے والے اور ناراض پارٹی کارکنوں سے ملاقاتیں کیں۔
مزیدپڑھیں:علیمہ خان اور بشریٰ بی بی میں پارٹی پر قبضہ کی خبری من گھڑت قرار
ناراض کارکنوں نے علی امین گنڈاپور اور دیگر رہنماؤں کے خلاف شکایتوں کے انبار لگا دیے۔
علیمہ خان نے ملاقاتوں میں خود ورکرز کے ساتھ مل کر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے مہم چلانے کا اعلان بھی کیا۔